6 اشعار

خواب کو خواب کی تعبیر سے پہچانا ہے

Khwab ko khwab ki ta'beer se pehchana hai

خواب کو خواب کی تعبیر سے پہچانا ہے

«خواب کو خواب کی تعبیر سے پہچانا ہے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

خواب کو خواب کی تعبیر سے پہچانا ہےیعنی خود کو تری تصویر سے پہچانا ہے

کبھی پاؤں سے جو پہچان لئے جاتے تھےاب انہیں پاؤں کی زنجیروں سے پہچانا ہے

عشق تازہ کا یہ مضموں کوئی مضموں ہے جسےاپنی مٹتی ہوئی تحریر سے پہچانا ہے

واپسی پر میں اکیلا تھا سو خوش تھا کہ مجھےدر و دیوار نے تاخیر سے پہچانا ہے

ہمیں لوگوں نے کہ جو صبح سے چپ بیٹھے تھےحرف کو نالۂ شبگیر سے پہچانا ہے

خاک پر خاک اڑائی ہے محبت کی ہےشہر کو شہر کی تعمیر سے پہچانا ہے

— شاہین عباس