6 اشعار

بڑھا دیا ہے محبت نے انتشار مرا

Badha diya hai muhabbat ne intishaar mera

بڑھا دیا ہے محبت نے انتشار مرا

«بڑھا دیا ہے محبت نے انتشار مرا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 49 سیکنڈ ہے۔

بڑھا دیا ہے محبت نے انتشار مراکسی اکائی میں ہوتا نہیں شمار مرا

میں اپنی روح کا میہماں ہوا ہوں رات کی راتمرا بدن نہ کرے آج انتظار مرا

یہ میں کہ شام تماشہ کی بھیڑ میں گم ہوںدیے نے نام پکارا ہے بار بار مرا

تو اپنے اشک تپاں سے مجھے جدا تو نہ جانخبر نہیں اسی لو پر ہے انحصار مرا

یہ میرا طور کہ خاموش رہنا خوش رہنایہ دل کا شور کہ سمجھا نہیں شعار مرا

ملا دیا ہے چراغوں کی سطح سے میں نےاسی قدر تھا ستاروں پہ اختیار مرا

— شاہین عباس