6 اشعار

بولتے بولتے جب صرف زباں رہ گئے ہم

Bolte bolte jab sirf zubaan reh gaye hum

بولتے بولتے جب صرف زباں رہ گئے ہم

«بولتے بولتے جب صرف زباں رہ گئے ہم» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 9 سیکنڈ ہے۔

بولتے بولتے جب صرف زباں رہ گئے ہمتب اشارے سے بتایا کہ کہاں رہ گئے ہم

ہمیں اتنی بڑی دنیا کا پتہ تھوڑی تھاجہاں ہم تم ہوا کرتے تھے وہاں رہ گئے ہم

ہم مکاں بھی تھے مکیں بھی تھے کہ بازار تھا گرمپھر خسارہ ہوا اور صرف مکاں رہ گئے ہم

دیر تک خالی مکاں خالی نہیں چھوڑتے ہیںآپ تب تھے ہی نہیں آپ کے ہاں رہ گئے ہم

ایک آواز کے دو حصے ہوئے ٹھیک ہواتم وہاں رہ گئے خاموش یہاں رہ گئے ہم

پاؤں درزوں میں ٹکائے ہوئے سر رخنوں میںاس نہاں خانۂ دنیا میں عیاں رہ گئے ہم

— شاہین عباس