6 اشعار

چلتے میں قیام چل رہا ہے

Chalte mein qayaam chal rahā hai

چلتے میں قیام چل رہا ہے

«چلتے میں قیام چل رہا ہے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

چلتے میں قیام چل رہا ہےسب دانہ و دام چل رہا ہے

دروازے بڑھا دئے گئے ہیںدیوار سے کام چل رہا ہے

اک عشق چلا رہا ہے دل کواور دل کا نظام چل رہا ہے

ہم تم ہیں جو چل رہے ہیں تہ میںدریا کا تو نام چل رہا ہے

تنہائی ہے سربراہ ایسیویرانہ تمام چل رہا ہے

اس باغ میں خامشی بہت ہےپھولوں سے کلام چل رہا ہے

— شاہین عباس