6 اشعار

دانے کے بعد کچھ نہیں دام کے بعد کچھ نہیں

Daane ke baad kuch nahin daam ke baad kuch nahin

دانے کے بعد کچھ نہیں دام کے بعد کچھ نہیں

«دانے کے بعد کچھ نہیں دام کے بعد کچھ نہیں» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

دانے کے بعد کچھ نہیں دام کے بعد کچھ نہیںصبح کے بعد شام ہے شام کے بعد کچھ نہیں

خواب کا آخری خمار آنکھ میں ہے کچھ انتظارنیند ذرا سا کام ہے کام کے بعد کچھ نہیں

خاک خراب ہوں زمیں تو مرا ماجرا نہ سننقش کے بعد نام تھا نام کے بعد کچھ نہیں

شہر کی حد بھی ماپ لی شام بھی دل پہ چھاپ لیایک چراغ اور ایک بام کے بعد کچھ نہیں

وصل گیا تو ہجر تھا ہجر گیا تو کچھ نہ تھاخاص کے بعد عام ہوں عام کے بعد کچھ نہیں

جسم کا نشہ پی چکے اپنی طرف سے جی چکےچلیے کہ جام الٹ چکا جام کے بعد کچھ نہیں

— شاہین عباس