7 اشعار

میں دنیا کی خاطر ہوں دل ہونے والا

Main duniya ki khaatir hoon dil hone wala

میں دنیا کی خاطر ہوں دل ہونے والا

«میں دنیا کی خاطر ہوں دل ہونے والا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

میں دنیا کی خاطر ہوں دل ہونے والامرا عہد ہے مستقل ہونے والا

خدا ایسا تنہا کسی کو نہ رکھےکوئی بھی نہ ہو جب مخل ہونے والا

پس آب و گل میں دکھا بھی چکا ہوںتماشا سر آب و گل ہونے والا

سفینے بھرے آ رہے ہیں برابرہے دریا کہیں منتقل ہونے والا

وہی ایک ہم ہیں وہی ایک تم ہویہ عالم نہیں معتدل ہونے والا

لہو کے کنارے بھی زد پر ہیں دونوںیہ کیا زخم ہے مندمل ہونے والا

مری راکھ دیکھو تو کیا مطمئن ہےمیں اک شخص تھا مشتعل ہونے والا

— شاہین عباس