6 اشعار

غبار شام وصل کا بھی چھٹ گیا

Ghubar-e-shaam-e-vasl ka bhi chhut gaya

غبار شام وصل کا بھی چھٹ گیا

«غبار شام وصل کا بھی چھٹ گیا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

غبار شام وصل کا بھی چھٹ گیایہ آخری حجاب تھا جو ہٹ گیا

حضوری و غیاب میں پڑا نہیںمجھے پلٹنا آتا تھا پلٹ گیا

تری گلی کا اپنا ایک وقت تھااسی میں میرا سارا وقت کٹ گیا

خیال خام تھا سو چیخ اٹھا ہوں پھرمرا خیال تھا کہ میں نمٹ گیا

ہمارے انہماک کا اڑا مذاقوہی ہوا نہ پھر ورق الٹ گیا

بجا کہ دونوں وقت پھر سے آ ملےمگر جو وقت درمیاں سے ہٹ گیا

— شاہین عباس