5 اشعار

ہم رہ گئے ہمارا خلل کیوں نہیں رہا

Hum reh gaye hamara khalal kyon nahin raha

ہم رہ گئے ہمارا خلل کیوں نہیں رہا

«ہم رہ گئے ہمارا خلل کیوں نہیں رہا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

ہم رہ گئے ہمارا خلل کیوں نہیں رہامشکل کا ایک حل تھا وہ حل کیوں نہیں رہا

مڑ مڑ کے دیکھتا ہوں وہیں کا وہیں غبارمیں چل رہا ہوں راستہ چل کیوں نہیں رہا

موضوع کو بدلتا ہوں صفحے الٹتا ہوںمضمون کیا بتاؤں بدل کیوں نہیں رہا

میرے اور اس کے بیچ شب آخریں کا داغاک آخری چراغ ہے جل کیوں نہیں رہا

میں نے کہا خدا سے خدا نے کہا مجھےگھر سے کوئی گلی میں نکل کیوں نہیں رہا

— شاہین عباس