7 اشعار

عشق ہی عشق مجھ کو مار گیا

Ishq hi ishq mujh ko maar gaya

عشق ہی عشق مجھ کو مار گیا

«عشق ہی عشق مجھ کو مار گیا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

عشق ہی عشق مجھ کو مار گیادل مری زندگی گزار گیا

کوئی چپ تھا مرے لیے بھی کہیںمیں صداؤں کے آر پار گیا

آج کے دن کی رخصتی سے لگاجیسے میرا شریک کار گیا

میں تو اس قافلہ میں تھا ہی نہیںجو زمیں پر مجھے اتار گیا

میں اسے دل بنا کے اٹھوں گاگر یہ پتھر مجھے سہار گیا

تیرے ہونے کے انتظار میں ہوںاپنے ہونے کا انتظار گیا

اب میں دیوار کے حصار میں ہوںتیری تصویر کا حصار گیا

— شاہین عباس