7 اشعار

جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے

Jagte mein sula diya hai mujhe

جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے

«جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

جاگتے میں سلا دیا ہے مجھےدل نے اتنا تھکا دیا ہے مجھے

شہر خاموش تیرے لحن کی خیرتو نے لہجہ نیا دیا ہے مجھے

میری آنکھوں نے کھو دیا تھا جو خوابتیری آنکھوں نے لا دیا ہے مجھے

کیسی گردش تھی کیسی لغزش تھیخاک پر سے اٹھا دیا ہے مجھے

پہلے میں نے دیا گنوایا تھااب دیے نے گنوا دیا ہے مجھے

دشت و دریا نے مجھ سے مل مل کراپنے جیسا بنا دیا ہے مجھے

اس نے اک باغ میں بلایا ہےاور دل کا پتہ دیا ہے مجھے

— شاہین عباس