8 اشعار

جاری تھی ابھی دعا ہماری

Jari thi abhi dua hamari

جاری تھی ابھی دعا ہماری

«جاری تھی ابھی دعا ہماری» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

جاری تھی ابھی دعا ہماریاور ٹوٹ گئی صدا ہماری

یاں راکھ سے بات چل رہی ہےتو شعلگی پر نہ جا ہماری

جھونکا تھا گریز کے نشے میںدیوار گرا گیا ہماری

دنیا میں سمٹ کے رہ گئے ہیںبس ہو چکی انتہا ہماری

میں اور الجھ گیا ہوں تجھ میںزنجیر کھلی ہے کیا ہماری

آ دیکھ جو ہم دکھا رہے ہیںآ بانٹ کبھی سزا ہماری

پانی پہ مذاق بن گئے ہمکشتی میں نے تھی جا ہماری

گو ایک غبار میں ہیں دونوںوحشت ہے جدا جدا ہماری

— شاہین عباس