6 اشعار

خواب کو خوش نما بناتے ہوئے

Khwab ko khush-numa banate hue

خواب کو خوش نما بناتے ہوئے

«خواب کو خوش نما بناتے ہوئے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

خواب کو خوش نما بناتے ہوئےرات گزری دیا بناتے ہوئے

میرے لہجے سے خون رسنے لگاخامشی کو دعا بناتے ہوئے

شہر کے شہر کر دئے مسماراپنا خلوت‌ کدہ بناتے ہوئے

اپنی سی خاک اڑا کے بیٹھ رہےاپنا سا قافلہ بناتے ہوئے

زال دنیا کو کیا صفائی دیںکیا بنایا ہے کیا بناتے ہوئے

خاک اور خون جمع کرتا ہوںدشت مٹتا ہوا بناتے ہوئے

— شاہین عباس