5 اشعار

میں سبک ہوتا ہوا خواب گراں میں ایسا

Maiñ sabuk hotā huā khwaab-e-girāñ meñ aisā

میں سبک ہوتا ہوا خواب گراں میں ایسا

«میں سبک ہوتا ہوا خواب گراں میں ایسا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

میں سبک ہوتا ہوا خواب گراں میں ایساآخری شخص ہوں شام گزراں میں ایسا

کیا خبر تھی کہ مرے دیکھتے رہنے سے یوںہیخون بھر جائے گا تصویر زماں میں ایسا

اب مری آنکھ چراغوں کی طرح دیکھتی ہےبہتا آیا ہوں میں اس شام رواں میں ایسا

ہو نہ ہو یہ لب خاموش کی سرگرمی ہےورنہ کیا آبلہ پڑتا ہے زباں میں ایسا

کبھی حیراں کبھی ویراں تو کبھی شاد آبادمیں خلل ڈالتا آیا ہوں جہاں میں ایسا

— شاہین عباس