8 اشعار

مٹی کے مکان دیکھتا ہوں

Mitti ke makan dekhta hoon

مٹی کے مکان دیکھتا ہوں

«مٹی کے مکان دیکھتا ہوں» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

مٹی کے مکان دیکھتا ہوںسب جان و جہان دیکھتا ہوں

لمحوں میں کہیں سکوں سے بیٹھاقرنوں کی تکان دیکھتا ہوں

میں سیکھ رہا ہوں دیکھنا کیاآنکھوں پہ نشان دیکھتا ہوں

بازار میں اجنبی ہوں یعنیپھولوں کی دکان دیکھتا ہوں

یہ چپ کا معاملہ ہے آخرہر پھر کے زبان دیکھتا ہوں

میں آگ لگا کے آدمی کوشعلے کی اٹھان دیکھتا ہوں

سنتا تھا اذان صبح کل تکاب صبح اذان دیکھتا ہوں

آنکھوں کا لحاظ ہے کچھ اتناہر وقت ہر آن دیکھتا ہوں

— شاہین عباس