7 اشعار

سرا کی عمر کیا ہے ہمسرا کتنا پرانا ہے

Sarā kī umr kyā hai hamsarā kitnā purānā hai

سرا کی عمر کیا ہے ہمسرا کتنا پرانا ہے

«سرا کی عمر کیا ہے ہمسرا کتنا پرانا ہے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

سرا کی عمر کیا ہے ہمسرا کتنا پرانا ہےپرانا عشق کیا کچھ تھا نیا کتنا پرانا ہے

کوئی اتنا پرانا ہے کہاں تصویر عالم میںکسے پوچھیں یہ سب اچھا برا کتنا پرانا ہے

ہمیں تو آتے جاتے ہی ملا ہے جب بھی دیکھا ہےیہ روزانہ کا جھونکا کیا پتہ کتنا پرانا ہے

یہ اندازہ بدن کو ہوگا یا پھر روح کو ہوگاقبا کو کیا پتہ بند قبا کتنا پرانا ہے

زمیں اوپر اٹھی تھی یا فلک نیچے خود آیا تھااداسی کا وہ پہلا تجربہ کتنا پرانا ہے

ہماری عکس بندی ہو چکی تھی تب ہم آئے تھےاب آگے کیا بتائیں آئنہ کتنا پرانا ہے

کبھی چکھا پیالے کا یہ پانی کیا ہے مٹی کیاکبھی سوچا کہ یہ دست دعا کتنا پرانا ہے

— شاہین عباس