6 اشعار

شاید اپنے ساتھ پھر میرا گزارہ ہو سکے

Shāyad apne saath phir merā guzārā ho sake

شاید اپنے ساتھ پھر میرا گزارہ ہو سکے

«شاید اپنے ساتھ پھر میرا گزارہ ہو سکے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

شاید اپنے ساتھ پھر میرا گزارہ ہو سکےمنتقل مجھ میں اگر وہ شخص سارا ہو سکے

آنے والوں کی جگہ بھی عشق کر جائیں کہ یوںہجر اگلے موسموں کا بھی ہمارا ہو سکے

میں کنار شام بیٹھا منتظر ہوں آج بھیتیرے جیسی روشنی شاید دوبارہ ہو سکے

یوں نہ ہو میں اپنی گہرائی میں گم کر دوں تجھےجا کنارہ کر اگر مجھ سے کنارہ ہو سکے

آؤ مل کر آسماں کی سمت دیکھیں اس طرحجو ستارہ تھا کبھی وہ پھر ستارہ ہو سکے

درمیاں کے سب زمانے ہم گزار آئے کہ یوںایک سا عالم ہمارا اور تمہارا ہو سکے

— شاہین عباس