5 اشعار

مذکور تیری بزم میں کس کا نہیں آتا

Mazkur teri bazm mein kis ka nahin aata

مذکور تیری بزم میں کس کا نہیں آتا

«مذکور تیری بزم میں کس کا نہیں آتا» شیخ ابراہیم ذوق کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے ابراہیم ذوق» میں 15 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

مذکور تیری بزم میں کس کا نہیں آتاپر ذکر ہمارا نہیں آتا نہیں آتا

دیتا دل مضطر کو تیری کچھ تو نشانیپر خط بھی تیرے ہاتھ کا لکھا نہیں آتا

ہم رونے پر آجائیں تو دریا ہی بہادیںشبنم کی طرح سے ہمیں رونا نہیں آتا

آتا ہے تو آجا کہ کوئی دم کی ہے فرصتپھر دیکھئے آتا بھی ہے دم یا نہیں آتا

قسمت سے ہی لاچار ہوں اے ذوق وگرنہسب فن میں ہوں طاق مجھے کیا نہیں آتا

— شیخ ابراہیم ذوق

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں