5 اشعار

کچھ زمانے کو بھی ستاتے ہیں

Kuch zamane ko bhi satate hain

کچھ زمانے کو بھی ستاتے ہیںیہ زمیں زور سے گھماتے ہیں

کھینچ لاتے ہیں چاند دھرتی پراور چراغِ فلک بجھاتے ہیں

آو چلتے ہیں کھوجنے ان کووہ سہارے جو ڈوب جاتے ہیں

ہم بھی لیتے ہیں ایک کچا گھڑادونوں دریا کے پار جاتے ہیں

شعر گوئی ہے کھیل دانش کاآپ دل پر یونہی لگاتے ہیں

— تنویر دانش