7 اشعار

بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہے

Bade tahammul se rafta rafta nikalna hai

بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہے

«بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہے» عمیر نجمی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نکال لایا ہوں پنجرے سے ایک پرندہ (عمیر نجمی)» میں 1 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہےبچا ہے جو تجھ میں میرا حصہ نکالنا ہے

یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے

نظر میں رکھنا کہیں کوئی غم شناس گاہکمجھے سخن بیچنا ہے خرچہ نکالنا ہے

نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہاب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے

یہ تیس برسوں سے کچھ برس پیچھے چل رہی ہےمجھے گھڑی کا خراب پرزہ نکالنا ہے

خیال ہے خاندان کو اطلاع دے دوںجو کٹ گیا اس شجر کا شجرہ نکالنا ہے

میں ایک کردار سے بڑا تنگ ہوں قلم کارمجھے کہانی میں ڈال غصہ نکالنا ہے

— عمیر نجمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں