7 اشعار

اک دن زباں سکوت کی پوری بناؤں گا

Ek din zaban-e-sukoot ki poori banaunga

اک دن زباں سکوت کی پوری بناؤں گا

«اک دن زباں سکوت کی پوری بناؤں گا» عمیر نجمی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نکال لایا ہوں پنجرے سے ایک پرندہ (عمیر نجمی)» میں 1 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

اک دن زباں سکوت کی پوری بناؤں گامیں گفتگو کو غیر ضروری بناؤں گا

تصویر میں بناؤں گا دونوں کے ہاتھ اوردونوں میں ایک ہاتھ کی دوری بناؤں گا

مدت سمیت جملہ ضوابط ہوں طے شدہیعنی تعلقات عبوری بناؤں گا

تجھ کو خبر نہ ہوگی کہ میں آس پاس ہوںاس بار حاضری کو حضوری بناؤں گا

رنگوں پہ اختیار اگر مل سکا کبھیتیری سیاہ پتلیاں بھوری بناؤں گا

جاری ہے اپنی ذات پہ تحقیق آج کلمیں بھی خلا پہ ایک تھیوری بناؤں گا

میں چاہ کر وہ شکل مکمل نہ کر سکااس کو بھی لگ رہا تھا ادھوری بناؤں گا

— عمیر نجمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں