6 اشعار

کوئی حسین بدن جن کی دسترس میں نہیں

Koi haseen badan jin ki dastaras mein nahin

کوئی حسین بدن جن کی دسترس میں نہیں

«کوئی حسین بدن جن کی دسترس میں نہیں» عمیر نجمی کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نکال لایا ہوں پنجرے سے ایک پرندہ (عمیر نجمی)» میں 1 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

کوئی حسین بدن جن کی دسترس میں نہیںیہی کہیں گے کہ کچھ فائدہ ہوس میں نہیں

قریبی لوگوں کی فہرست میں تو ہیں اُس کیمگر یہ دُکھ ہے کہ ہم پہلے آٹھ، دس میں نہیں

ہمیں عزیز ہے کردار فتح سے بڑھ کرسو ہم شکست تو کھا لیں گے، جھوٹی قسمیں نہیں

نہیں ہے فرض محبت نہ ہو سکی، نہ سہیوہ کام کرنا ہی کیوں ہے جو اپنے بس میں نہیں

یہ بھول جا کہ رہائی کبھی ملے گی تجھےہمارے دھیان میں رہتا ہے تُو قفس میں نہیں

تنزلی کا سفر ہم نے ارتقاء کی طرحدہائیوں میں کیا۔۔ ایک، دو برس میں نہیں

— عمیر نجمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں