7 اشعار

ہر اک ہزار میں بس پانچ سات ہیں ہم لوگ

Har ek hazaar mein bas paanch saat hain hum log

ہر اک ہزار میں بس پانچ سات ہیں ہم لوگ

«ہر اک ہزار میں بس پانچ سات ہیں ہم لوگ» عمیر نجمی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نکال لایا ہوں پنجرے سے ایک پرندہ (عمیر نجمی)» میں 1 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

ہر اک ہزار میں بس پانچ سات ہیں ہم لوگنصاب عشق پہ واجب زکوٰۃ ہیں ہم لوگ

دباؤ میں بھی جماعت کبھی نہیں بدلیشروع دن سے محبت کے ساتھ ہیں ہم لوگ

جو سیکھنی ہو زبان سکوت بسم اللہخموشیوں کی مکمل لغات ہیں ہم لوگ

کہانیوں کے وہ کردار جو لکھے نہ گئےخبر سے حذف شدہ واقعات ہیں ہم لوگ

یہ انتظار ہمیں دیکھ کر بنایا گیاظہور ہجر سے پہلے کی بات ہیں ہم لوگ

کسی کو راستہ دے دیں کسی کو پانی نہ دیںکہیں پہ نیل کہیں پر فرات ہیں ہم لوگ

ہمیں جلا کے کوئی شب گزار سکتا ہےسڑک پہ بکھرے ہوئے کاغذات ہیں ہم لوگ

— عمیر نجمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں