7 اشعار

بے زباں کلیوں کا دل میلہ کیا

Be-zubaan kaliyon ka dil maila kiya

بے زباں کلیوں کا دل میلہ کیا

«بے زباں کلیوں کا دل میلہ کیا» وزیر آغا کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کی آواز میں تھے سارے خدوخال اس کے (ڈاکٹروزیر آغا)» میں 20 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

بے زباں کلیوں کا دل میلا کیااے ہوائے صبح تو نے کیا کیا

کی عطا ہر گل کو اک رنگیں قبابوئے گل کو شہر میں رسوا کیا

کیا تجھے وہ صبح کاذب یاد ہےروشنی سے تو نے جب پردہ کیا

بے خیالی میں ستارے چن لیےجگمگاتی رات کو اندھا کیا

جاتے جاتے شام یک دم ہنس پڑیاک ستارہ دیر تک رویا کیا

روٹھ کر گھر سے گیا تو کتنی بارکیا در و دیوار نے پیچھا کیا

اپنی عریانی چھپانے کے لیےتو نے سارے شہر کو ننگا کیا

— وزیر آغا

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں