5 اشعار

چلو مانا ہمیں بے کارواں ہیں

Chalo mana hamein be-karwan hain

چلو مانا ہمیں بے کارواں ہیں

«چلو مانا ہمیں بے کارواں ہیں» وزیر آغا کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کی آواز میں تھے سارے خدوخال اس کے (ڈاکٹروزیر آغا)» میں 20 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

چلو مانا ہمیں بے کارواں ہیںجو جزو کارواں تھے وہ کہاں ہیں

نہ جانے کون پیچھے رہ گیا ہےمناظر الٹی جانب کو رواں ہیں

زمیں کے تال سب سوکھے پڑے ہیںپرندے آسماں در آسماں ہیں

سنا ہے تشنگی بھی اک دعا ہےلبوں پر شبد جس کے پر فشاں ہیں

کھلے صحرا میں مت ڈھونڈو ہمیں تمسدا سے ہم تمہارے درمیاں ہیں

— وزیر آغا

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں