7 اشعار

جو کبھی بھی نہیں رہا ناراض

Jo kabhi bhi nahin raha naraaz

جو کبھی بھی نہیں رہا ناراض

«جو کبھی بھی نہیں رہا ناراض» زین شکیل کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

جو کبھی بھی نہیں رہا ناراض !آج وہ بھی مجھے لگا ناراض !

سارے عالم میں بانٹ کر خوشیاں !وہ مجھے کرنے آ گیا ! ناراض !

میں نے پوچھا کہ 'نیند' کیسی ہے ؟اُس نے ہولے سے کہہ دیا ! 'ناراض !

وہ خدا تو نہیں کہ نفل پڑھوں !میں نے اک شخص کر دیا ناراض !

ایک مَنَّت تھی ! بجھ گئی آخر !اب ہے درگاہ سے دیا ناراض !

میں غبارِ نجف ہوں ! اے دنیا !دھیان کر ! میں اگر ہوا ناراض !

مجھ سے حضرت علیؑ نے پوچھنا ہے !زین ! کس نے تجھے کیا ناراض ؟

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں