6 اشعار

خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُو

Khamoshi ko tatolta hua tu

خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُو

«خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُو» زین شکیل کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُوبات میں زہر گھولتا ہوا تُو

آج بس غور سے سنا میں نےمیرے لہجے میں بولتا ہوا تُو

میں پروتا ہوا تجھے ان میںمیرے الفاظ تولتا ہوا تُو

آج پھر سے مجھے نظر آیارنگ اُداسی میں گھولتا ہوا تُو

پھر وہی تھامتا ہوا اِک میںپھر مسلسل ہے ڈولتا ہوا تُو

دے کے دستک میں کاش پھر دیکھوںدر کو چپ چاپ کھولتا ہوا تُو

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں