7 اشعار

مری تھم تھم جاوے سانس پیا

Meri tham tham jaave saans piya

مری تھم تھم جاوے سانس پیا

«مری تھم تھم جاوے سانس پیا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

مری تھم تھم جاوے سانس پیامری آنکھ کو ساون راس پیا

تجھے سن سن دل میں ہوک اٹھےترا لہجہ بہت اداس پیا

ترے پیر کی خاک بنا ڈالوںمرے تن پر جتنا ماس پیا

تُو ظاہر بھی، تُو باطن بھیترا ہر جانب احساس پیا

تری نگری کتنی دور سجنمری جندڑی بہت اداس پیا

میں چاکر تیری ازلوں سےتُو افضل، خاص الخاص پیا

مجھے سارے درد قبول سجنمجھے تیری ہستی راس پیا

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں