7 اشعار

عشق پھرتا ہے خوشی اپنی چھپانے کے لیے

Ishq phirta hai khushi apni chhupane ke liye

عشق پھرتا ہے خوشی اپنی چھپانے کے لیے

«عشق پھرتا ہے خوشی اپنی چھپانے کے لیے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

عشق پھرتا ہے خوشی اپنی چھپانے کے لیےحسن خود بے تاب ہے جلوہ دکھانے کے لیے

اس محبت کا سبھی کو پہلے آتا ہے مزہپھر جگہ ملتی نہیں آنسو بہانے کے لیے

اک غمِ دوراں نے جی میرا جلایا ہے بہتایک اس کی یاد میرا دل جلانے کے لیے

بعد میرے بھیجنا کوئی مرے جیسا بشراس جہاں میں کارِ الفت کو چلانے کے لیے

اب محبت سے نہیں میں دیکھتا اس کو جنابدیکھتا ہوں ضبط اپنا آزمانے کے لیے

موت نعمت ہو جہاں پر بھوک رقصاں ہو جہاںبے حسی ہے شرط پہلی مسکرانے کے لیے

لوگ جانے کیسے دنیا سے لگا لیتے ہیں دلجب کہ ہم آئے ہیں قلزؔم لوٹ جانے کے لیے

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں