9 اشعار

میں زمینی میں آسمانی ہوں

Main zamini main aasmani hoon

میں زمینی میں آسمانی ہوں

«میں زمینی میں آسمانی ہوں» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

میں زمینی میں آسمانی ہوںمیں محبت میں جاودانی ہوں

دیکھ لو اب کبھی سنو گے مجھےمیں ہی کردار میں کہانی ہوں

ڈھونڈتے ہو عمارتوں میں اسےوہ جو کہتا میں لا مکانی ہوں

زندگی مت کہو مجھے اپنیجان جاں دیکھ رائگانی ہوں

یوں نہ برباد کر خدا کے لیےہوش کر میں تری جوانی ہوں

آؤ باتیں کرو کہو دل کیچاندنی رات ہوں سہانی ہوں

پیٹھ پیچھے برا کہوں کیسےاے مرے یار خاندانی ہوں

یہی بہتر ہے مجھ سے دور رہواک مصیبت ہوں نا گہانی ہوں

وصل کی بھیک مانگ کر قلزؔماس کے پہلو میں پانی پانی ہوں

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں