9 اشعار

پھر گلہ یہ ہے جوابات غلط

Phir gila yeh hai jawabaat ghalat

پھر گلہ یہ ہے جوابات غلط

«پھر گلہ یہ ہے جوابات غلط» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

پھر گلہ یہ ہے جوابات غلطجب کے کرتے ہو سوالات غلط

مفلسی ایک ترے ہونے سےاپنے سارے ہیں کمالات غلط

وہ سہیلی کو دعا دے رہی تھیتیرے گھر آئے نہ بارات غلط

ہجر نے آن لیا وصل کی شبیوں ہوئیں ہم پہ کرامات غلط

شوق سے کھائیں ہمارا حق آپآپ کو مل گئے درجات غلط

ان کو بس عیب نظر آتے ہیںجن کے ہوتے ہیں خیالات غلط

رات کو نیند نہ دن کو ہے قراراپنے تو جیسے ہوں دن رات غلط

جیت پر اپنی جو خوش آپ نہیںآپ نے دی ہے ہمیں مات غلط

رحمتوں سے تو نہیں گرتے چھتمیرے چھت پر ہوئی برسات غلط

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں