ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
12 دسمبر 2025
ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)
مہمان شاعر: ادا جعفری
19
سپیکرز
242
سامعین
سپیکرز
ادا جعفری — مہمان شاعر
ادا جعفری، جن کا اصل نام عزیز جہاں تھا، 22 اگست 1924ء کو بدایوں، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ تین سال کی عمر میں ان کے والد مولوی بدرالحسن کے انتقال کے بعد ان کی پرورش والدہ نے کی، اور بچپن ہی سے انہیں اردو، فارسی اور عربی ادب سے خاص شغف ہو گیا۔ اوئل عمری میں ہی انہوں نے شاعری شروع کر دی اور نو سال کی عمر میں پہلا شعر لکھا، جو اس دور میں خواتین کے لیے ایک جراتمندانہ قدم سمجھا جاتا تھا۔ رسمی تعلیمی اداروں سے کم وابستگی کے باوجود ان کا ادبی مطالعہ غیر معمولی حد تک وسیع اور گہرا تھا، جس نے ان کے شعری شعور کو پختگی بخشی۔ 1945ء میں اکبر الہ آبادی کے شاگرد اختر شیرا نی کے رسالے رومان میں ان کا پہلا شعر شائع ہوا اور یہیں سے ان کے ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا۔1947ء جنوری 29کو انہوں نے نورالحسن جعفری سے شادی کی، جو ایک اعلیٰ سول افسر اور نامور ادبی شخصیت تھے۔ تقسیم کے بعد وہ کراچی منتقل ہوئیں، جہاں گھریلو زندگی کے ساتھ ان کا تخلیقی سفر بھرپور اعتماد اور آزادی کے ساتھ آگے بڑھا۔ ان کے تین بچے...