ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
26 دسمبر 2025
کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)
مہمان شاعر: پروین شاکر
21
سپیکرز
293
سامعین
سپیکرز
پروین شاکر — مہمان شاعر
پروین شاکر اردو کی جدید ترین اور مقبول ترین شاعرات میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے نسائی حسّیت، جذبات کی لطافت اور اظہار کی شگفتگی کو نئی جہت عطا کی۔ 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک وہ ہمیشہ نمایاں رہیں اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تدریس سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور بعد ازاں سول سروس میں شامل ہوکر کسٹمز اور دو دیگر اہم محکموں میں خدمات انجام دیں۔ ان کا خاندانی ماحول علمی، تہذیبی اور شاعرانہ تھا، جس نے ان کے مزاج میں نرمی، سخن فہمی اور تخلیقی اعتماد کو گہرا کیا۔پروین شاکر کی شاعری میں محبت کی نزاکت، عورت کے داخلی کرب، سماجی رویّوں کی شکستگی، اور رشتوں کے پیچیدہ احساسات بے حد خوبصورتی سے جلوہ گر ہیں۔ ان کی پہلی کتاب "خوشبو" نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور اس کے بعد صدبرگ، خودکلامی، انکار، اور ماہ تمام جیسی کتابوں نے انہیں اردو غزل کی نئی آواز ثابت کیا۔ وہ لفظ کو خوشبو، موسم، پھول، بارش اور لمس کی استعارا...