7 اشعار

بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

Bada veeran mausam hai kabhi milne chale aao

بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

«بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ» عدیم ہاشمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤہر اک جانب تیرا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

ہمارا د ل کسی گہری جدائی کے بھنور میں ہےہماری آنکھ بھی نم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

میرے ہمراہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہےمگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

تمہیں تو علم ہے میرے دلِ وحشی کے زخموں کوتمہارا وصل مرہم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

اندھیری رات کی گہری خموشی اور تنہا دلدیئے کی لَو بھی مدھم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

تمہارے روٹھ کے جانے سے ہم کو ایسا لگتا ہےمقدر ہم سے برہم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

ہواؤں او ر پھولوں کی نئی خوشبو بتاتی ہےتیرے آنے کا موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

— عدیم ہاشمی