8 اشعار

مل گئی آپ کو فرصت کیسے

Mil gaī aap ko fursat kaise

مل گئی آپ کو فرصت کیسے

«مل گئی آپ کو فرصت کیسے» عدیم ہاشمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

مل گئی آپ کو فرصت کیسےیاد آئی میری صورت کیسے

پوچھ ان سے جو بچھڑ جاتے ہیںٹوٹ پڑتی ہے قیامت کیسے

تیری خاطر تو یہ آنکھیں پائیںمیں بھلا دوں تیری صورت کیسے

اب تو سب کچھ ہی میسر ہے اسےاب اسے میری ضرورت کیسے

تجھ سے اب کوئی تعلق ہی نہیںتجھ سے اب کوئی شکایت کیسے

کاش ہم کو بھی بتا دے کوئیلوگ کرتے ہیں محبت کیسے

تیرے دل میں میری یادیں تڑپیںاتنی اچھی میری قسمت کیسے

وہ تو خود اپنی تمنا ہے عدیماس کے دل میں کوئی چاہت کیسے

— عدیم ہاشمی