6 اشعار

نظریں ملیں تو پیار کا اظہار کر گیا

Nazreñ milīñ to pyār kā izhār kar gayā

نظریں ملیں تو پیار کا اظہار کر گیا

«نظریں ملیں تو پیار کا اظہار کر گیا» عدیم ہاشمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

نظریں ملیں تو پیار کا اظہار کر گیابولا تو بات بات سے ا نکار کر گیا

آنکھوں نے خشت خشت چنی رات کی فصیلخورشید صبح پھر ا سے مسمار کر گیا

جتنا اڑا ہوں اتنا فلک بھی ہوا بلندکون اس قفس میں مجھ کو گرفتار کر گیا

بن بن کے پانیوں کے بھنور ٹوٹتے گئےمیں ڈوبتا ہوا بھی ندی پار کر گیا

ورنہ یہ بوجھ کون اٹھاتا تمام عمراچھا ہوا کہ پہلے وہی وار کر گیا

میں لفظ ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک بھی گیا عدؔیموہ پھول دے کے بات کا اظہار کر گیا

— عدیم ہاشمی