12 اشعار

آمادگی

Amadagi

آمادگی

«آمادگی» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ جشن مرگ محبت منائیں ہم اخترالایمان» میں 27 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

ایک اک اینٹ گری پڑی ہےسب دیواریں کانپ رہی ہیں

ان تھک کوششیں معماروں کیسر کو تھامے ہانپ رہی ہیں

موٹے موٹے شہتیروں کاریشہ ریشہ چھوٹ گیا ہے

بھاری بھاری جامد پتھرایک اک کر کے ٹوٹ گیا ہے

لوہے کی زنجیریں گل کراب ہمت ہی چھوڑ چکی ہیں

حلقہ حلقہ چھوٹ گیا ہےبندش بندش توڑ چکی ہیں

چونے کی اک پتلی سی تہگرتے گرتے بیٹھ گئی ہے

نبضیں چھوٹ گئیں مٹی کیمٹی سے سر جوڑ رہی ہے

سب کچھ ڈھیر ہے اب مٹی کاتصویریں وہ دل کش نقشے

پہچانو تو رو دو گی تمگھر میں ہوں باہر ہوں گھر سے

اب آؤ تو رکھا کیا ہےچشمے سارے سوکھ گئے ہیں

یوں چاہو تو آ سکتی ہومیں نے آنسو پونچھ لیے ہیں

— اخترالایمان

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں