5 اشعار

دیوار پہ رکھا تو ستارے سے اٹھایا

Deewar pe rakha to sitare se uthaya

دیوار پہ رکھا تو ستارے سے اٹھایا

«دیوار پہ رکھا تو ستارے سے اٹھایا» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

دیوار پہ رکھا تو ستارے سے اٹھایادل بجھنے لگا تھا سو نظارے سے اٹھایا

بے جان پڑا دیکھتا رہتا تھا میں اس کواک روز مجھے اس نے اشارے سے اٹھایا

اک لہر مجھے کھینچ کے لے آئی بھنور میںوہ لہر جسے میں نے کنارے سے اٹھایا

گھر میں کہیں گنجائش در ہی نہیں رکھیبنیاد کو کس شک کے سہارے سے اٹھایا

اک میں ہی تھا اے جنس محبت تجھے ارزاںاور میں نے بھی اب ہاتھ خسارے سے اٹھایا

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں