6 اشعار

سحر کو کھوج چراغوں پہ انحصار نہ کر

Sehar ko khoj chiraghon pe inhisaar na kar

سحر کو کھوج چراغوں پہ انحصار نہ کر

«سحر کو کھوج چراغوں پہ انحصار نہ کر» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

سحر کو کھوج چراغوں پہ انحصار نہ کرہوا سے دوستی رکھ اس کا اعتبار نہ کر

یقین کر او محبت یہی مناسب ہےزیادہ دن مری صحبت کو اختیار نہ کر

یہ کوئی رشتہ نہیں ہے فقط ندامت ہےتو مجھ سے عمر میں کم ہے سو مجھ سے پیار نہ کر

مجھے پتہ ہے کہ برباد ہو چکا ہوں میںتو میرا سوگ منا مجھ کو سوگوار نہ کر

ہے کون کون مرے ساتھ اس مصیبت میںمیں اپنے ساتھ نہیں ہوں مجھے شمار نہ کر

میں خاک خود تجھے لبیک کہنے والوں میںمجھے بلاوا نہ دے میرا انتظار نہ کر

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں