7 اشعار

اک دوجے کو دیر سے سمجھا دیر سے یاری کی

Ik dooje ko der se samjha der se yaari ki

اک دوجے کو دیر سے سمجھا دیر سے یاری کی

«اک دوجے کو دیر سے سمجھا دیر سے یاری کی» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

اک دوجے کو دیر سے سمجھا دیر سے یاری کیہم دونوں نے ایک محبت باری باری کی

خود پر ہنسنے والوں میں ہم خود بھی شامل تھےہم نے بھی جی بھر کر اپنی دل آزاری کی

اک آنسو نے دھو ڈالی ہے دل کی ساری میلایک دیے نے کاٹ کے رکھ دی گہری تاریکی

دل نے خود اصرار کیا اک ممکنہ ہجرت پرہم نے اس مجبوری میں بھی خود مختاری کی

چودہ برس کے ہجر کو امشب رخصت کرنا ہےسارا دن سو سو کر جاگنے کی تیاری کی

ہم بھی اسی دنیا کے باسی تھے سو ہم نے بھیدنیا والوں سے تھوڑی سی دنیا داری کی

انجمؔ ہم عشاق میں اونچا درجہ رکھتے ہیںبے شک عشق نے ایسی کوئی سند نہ جاری کی

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں