5 اشعار

بغور دیکھ رہا ہے ادا شناس مجھے

Baghaur dekh raha hai adaa shanaas mujhe

بغور دیکھ رہا ہے ادا شناس مجھے

«بغور دیکھ رہا ہے ادا شناس مجھے» آرزو لکھنوی کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «پوچھا کہ ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح آرزو لکھنوی» میں 6 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

بغور دیکھ رہا ہے ادا شناس مجھےبس اب ذلیل نہ کر اے نگاہ یاس مجھے

یہ دل ہے شوق میں بے خود وہ آنکھ نشہ میں چورجھکا نہ دے سوۓ ساغر بھڑکتی پیاس مجھے

ادھر ملامت دنیا ادھر ملامت نفسبڑا عذاب ہے آئے ہوئے حواس مجھے

پلٹ دو بات نہ لو منہ سے نام رخصت کاابھی سے گھر نظر آنے لگا اداس مجھے

جو ملتفت ہیں یہ نظریں بدل بھی سکتی ہیںبنا چکا ہے زمانہ ادا شناس مجھے

— آرزو لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں