7 اشعار

مجھ کو دل قسمت نے اس کو حسن غارت گر دیا

Mujh ko dil qismat ne us ko husn ghārat-gar diyā

مجھ کو دل قسمت نے اس کو حسن غارت گر دیا

«مجھ کو دل قسمت نے اس کو حسن غارت گر دیا» آرزو لکھنوی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «پوچھا کہ ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح آرزو لکھنوی» میں 6 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

مجھ کو دل قسمت نے اس کو حسن غارت گر دیاچور کر دے کیوں نہ وہ شیشہ جسے پتھر دیا

اس سے طالب ہوں دیت کا آپ سے مطلب نہیںجس نے گردن ایک کو دی ایک کو خنجر دیا

تھا مکافات عمل احباب کا حسن عملیہ بھی ایسا قرض تھا جو اور سے لے کر دیا

اب نہ ہے فکر حفاظت اور نہ ضیق رفع کاردینے والے نے دیا اور میری خواہش بھر دیا

گریۂ بے اختیار‌ غم بھی تھا فطری علاججس نے تھوڑے جوش کو ہر مرتبہ کم کر دیا

جس میں کیف غم نہیں باز آئے ایسے دل سے ہمیہ بھی دنیا ہے کوئی مے تو نہ دی ساغر دیا

آرزوؔ اک روز ڈھا دیتا مجھے میرا ہی زوریہ بھی اس کی کارسازی دل میں جس نے ڈر دیا

— آرزو لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں