12 اشعار

نذر دل

Nazr-e-Dil

نذر دل

«نذر دل» اسرار الحق مجاز کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 46 سیکنڈ ہے۔

اپنے دل کو دونوں عالم سے اٹھا سکتا ہوں میںکیا سمجھتی ہو کہ تم کو بھی بھلا سکتا ہوں میں

کون تم سے چھین سکتا ہے مجھے کیا وہم ہےخود زلیخا سے بھی تو دامن بچا سکتا ہوں میں

دل میں تم پیدا کرو پہلے مری سی جرأتیںاور پھر دیکھو کہ تم کو کیا بنا سکتا ہوں میں

دفن کر سکتا ہوں سینے میں تمہارے راز کواور تم چاہو تو افسانہ بنا سکتا ہوں میں

میں قسم کھاتا ہوں اپنے نطق کے اعجاز کیتم کو بزم ماہ و انجم میں بٹھا سکتا ہوں میں

سر پہ رکھ سکتا ہوں تاج کشور نورانیاںمحفل خورشید کو نیچا دکھا سکتا ہوں میں

میں بہت سرکش ہوں لیکن اک تمہارے واسطےدل بجھا سکتا ہوں میں آنکھیں بچا سکتا ہوں میں

تم اگر روٹھو تو اک تم کو منانے کے لئےگیت گا سکتا ہوں میں آنسو بہا سکتا ہوں میں

جذب ہے دل میں مرے دونوں جہاں کا سوز و سازبربط فطرت کا ہر نغمہ سنا سکتا ہوں میں

تم سمجھتی ہو کہ ہیں پردے بہت سے درمیاںمیں یہ کہتا ہوں کہ ہر پردہ اٹھا سکتا ہوں میں

تم کہ بن سکتی ہو ہر محفل میں فردوس نظرمجھ کو یہ دعویٰ کہ ہر محفل پہ چھا سکتا ہوں میں

آؤ مل کر انقلاب تازہ تر پیدا کریںدہر پر اس طرح چھا جائیں کہ سب دیکھا کریں

— اسرار الحق مجاز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں