7 اشعار

آگ لگ جائے گی اک دن مری سرشاری کو

Aag lag jaayegi ek din meri sarshari ko

آگ لگ جائے گی اک دن مری سرشاری کو

«آگ لگ جائے گی اک دن مری سرشاری کو» دلاور علی آزر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

آگ لگ جائے گی اک دن مری سرشاری کومیں جو دیتا ہوں ہوا روح کی چنگاری کو

ورنہ یہ لوگ کہاں اپنی حدوں میں رہتےمیں نے معقول کیا حاشیہ برداری کو

یہ پرندے ہیں کہ درویش ہیں زندانوں کےکچھ سمجھتے ہی نہیں امر گرفتاری کو

اب ہمیں زندگی کرنے میں سہولت دی جائےکھینچ لائے ہیں یہاں تک تو گراں باری کو

ایک طوفان بلا خیز نے منظر بدلاپیڑ تیار ہوئے رسم‌ نگوں ساری کو

اس نے وہ زہر ہواؤں میں ملایا ہے کہ ابکونپلیں سر نہ اٹھائیں گی نموداری کو

کون کھینچے گا مرے جسم کی زنجیر آزرؔکون آسان کرے گا مری دشواری کو

— دلاور علی آزر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں