7 اشعار

کھینچ کر عکس فسانے سے الگ ہو جاؤ

Kheench kar aks fasane se alag ho jao

کھینچ کر عکس فسانے سے الگ ہو جاؤ

«کھینچ کر عکس فسانے سے الگ ہو جاؤ» دلاور علی آزر کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

کھینچ کر عکس فسانے سے الگ ہو جاؤبے نمو آئنہ خانے سے الگ ہو جاؤ

سارا دن ساتھ رہو سائے کی صورت اپنےشام ہوتے ہی بہانے سے الگ ہو جاؤ

شعر وہ لکھو جو پہلے کہیں موجود نہ ہوخواب دیکھو تو زمانے سے الگ ہو جاؤ

شاعری ایسے جھمیلوں سے بہت آگے ہےاس نئے اور پرانے سے الگ ہو جاؤ

نیند میں حضرت یوسف کو اگر دیکھا ہےعین ممکن ہے گھرانے سے الگ ہو جاؤ

احتراماً مرے حلقے میں رہے ہو شاملاہتماماً مرے شانے سے الگ ہو جاؤ

اس کو تصویر کرو صفحۂ دل پر آزرؔغیب کا نقش بنانے سے الگ ہو جاؤ

— دلاور علی آزر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں