6 اشعار

بخشا ہے اس نگاہ نے ایسا یقیں مجھے

Bakhsha hai us nigah ne aisa yaqeen mujhe

بخشا ہے اس نگاہ نے ایسا یقیں مجھے

«بخشا ہے اس نگاہ نے ایسا یقیں مجھے» دلاور علی آزر کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

بخشا ہے اس نگاہ نے ایسا یقیں مجھےحیرت سے دیکھتے ہیں سبھی نکتہ چیں مجھے

جو کچھ ملا حضور کے صدقے سے ہے ملااور جو نہیں ہے اس کی ضرورت نہیں مجھے

میرے لبوں کی پیاس ہے ان جالیوں کا لمسمل جائے تو قبول دم ِ آخریں مجھے

یہ سوچ کر ہے کپکپی طاری وجود پردیکھے گا کس نگاہ سے ماہِ مبیں مجھے

سستا رہا ہوں گنبدِ خضرا کے سائے میںکہہ دو نہیں ہے حاجتِ خلدِ بریں مجھے

آزر نہ کہہ سکوں گا قصیدہ حضور کاکہنے کا لاکھ شوق ہے اپنے تئیں مجھے

— دلاور علی آزر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں