7 اشعار

مصرع دل کو سجانے کی اجازت نہیں ہے

Misra dil ko sajane ki ijazat nahin hai

مصرع دل کو سجانے کی اجازت نہیں ہے

«مصرع دل کو سجانے کی اجازت نہیں ہے» دلاور علی آزر کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

مصرع دل کو سجانے کی اجازت نہیں ہےعشق میں ع گرانے کی اجازت نہیں ہے

خال و خد اس کے جھلکتے ہیں مرے چہرے سےجس کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہے

گویا خوشبو سے گریزاں ہیں ترے شہر کے لوگیعنی لوبان جلانے کی اجازت نہیں ہے

کیا میں تجھ وصل کو تشہیر نہیں کر سکتاکیا مجھے خواب سنانے کی اجازت نہیں ہے

شوق ہے مجھ کو بہت خاک اڑانے کا یہاںکیا کروں خاک اڑانے کی اجازت نہیں ہے

بے سبب شور سماعت پہ گراں گزرے گاآسماں سر پہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے

وقت اثر رکھتا ہے مرہم سے زیادا آزرؔوقت سے زخم چھپانے کی اجازت نہیں ہے

— دلاور علی آزر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں