5 اشعار

ٹوٹ کر نیند نے آنکھوں کا بھرم توڑ دیا

Toot kar neend ne aankhon ka bharam tod diya

ٹوٹ کر نیند نے آنکھوں کا بھرم توڑ دیا

«ٹوٹ کر نیند نے آنکھوں کا بھرم توڑ دیا» دلاور علی آزر کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

ٹوٹ کر نیند نے آنکھوں کا بھرم توڑ دیاصبح کے شور میں اک خواب نے دم توڑ دیا

پھینک کر سنگِ خموشی کسی دیوانے نےگنگناتی ہوئی ندی کا ردھم توڑ دیا

اک صدی بیچ سے غائب ہوئی آوازوں کیماترے گِنتے ہوئے وقت نے سم توڑ دیا

میرے رستے کے علاوہ بھی کئی رستے تھےکیوں قدم رکھ کے مرا نقشِ قدم توڑ دیا

اُس نے پوچھا کہ کوئی آخری خواہش آزرمیں نے اک نام لکھا اور قلم توڑ دیا

— دلاور علی آزر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں