6 اشعار

چاند نکلے کسی جانب تری زیبائی کا

Chaand nikle kisi jaanib teri zebai ka

چاند نکلے کسی جانب تری زیبائی کا

«چاند نکلے کسی جانب تری زیبائی کا» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

چاند نکلے کسی جانب تری زیبائی کارنگ بدلے کسی صورت شب تنہائی کا

دولت لب سے پھر اے خسرو شیریں دہناںآج ارزاں ہو کوئی حرف شناسائی کا

گرمئی رشک سے ہر انجمن گل بدناںتذکرہ چھیڑے تری پیرہن آرائی کا

صحن گلشن میں کبھی اے شہ شمشاد قداںپھر نظر آئے سلیقہ تری رعنائی کا

ایک بار اور مسیحائے دل دل زدگاںکوئی وعدہ کوئی اقرار مسیحائی کا

دیدہ و دل کو سنبھالو کہ سر شام فراقساز و سامان بہم پہنچا ہے رسوائی کا

— فیض احمد فیض