6 اشعار

چشم میگوں ذرا ادھر کر دے

Chashm-e-maigoon zara idhar kar de

چشم میگوں ذرا ادھر کر دے

«چشم میگوں ذرا ادھر کر دے» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

چشم میگوں ذرا ادھر کر دےدست قدرت کو بے اثر کر دے

تیز ہے آج درد دل ساقیتلخی مے کو تیز تر کر دے

جوش وحشت ہے تشنہ کام ابھیچاک دامن کو تا جگر کر دے

میری قسمت سے کھیلنے والےمجھ کو قسمت سے بے خبر کر دے

لٹ رہی ہے مری متاع نیازکاش وہ اس طرف نظر کر دے

فیضؔ تکمیل آرزو معلومہو سکے تو یوں ہی بسر کر دے

— فیض احمد فیض