6 اشعار

ہر حقیقت مجاز ہو جائے

Har haqeeqat majaaz ho jaaye

ہر حقیقت مجاز ہو جائے

«ہر حقیقت مجاز ہو جائے» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

ہر حقیقت مجاز ہو جائےکافروں کی نماز ہو جائے

دل رہین نیاز ہو جائےبیکسی کارساز ہو جائے

منت چارہ ساز کون کرےدرد جب جاں نواز ہو جائے

عشق دل میں رہے تو رسوا ہولب پہ آئے تو راز ہو جائے

لطف کا انتظار کرتا ہوںجور تا حد ناز ہو جائے

عمر بے سود کٹ رہی ہے فیضؔکاش افشائے راز ہو جائے

— فیض احمد فیض